وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی خود کہتے رہے ہیں کہ جیل میں ایک ہی کلاس ہونی چاہیے، جیل میں اوپن واش روم ہی ہوتے ہیں، جن سیلوں میں ہم قید رہے وہ بھی ایسے ہی تھے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم کو بی کلاس کا حق حاصل ہے لیکن اس کے لیے انہیں جیل سپرنٹنڈنٹ یا عدالت کو درخواست دینی ہوگی۔
رانا ثناء اللّٰہ کا مزید کہنا تھا کہ درخواست دینے پر اس کے جلد آرڈر ہوجائیں گے اور انہیں بی کلاس کی سہولت مل جائے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹرائل جج نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بہت ریلیف دیا، انہیں دفاع میں گواہ پیش کرنے کا تیرہ مرتبہ موقع دیا۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ان کا کیس بھی عمر قید یا سزائے موت کا نہیں، انہیں تین سال قید کی سزا ہوئی ہے، ہفتے دس دن میں ضمانت ہوجائے گی مگر تین سال کی سزا اور نااہلی برقرار رہے گی۔
Comments are closed.