پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے مزید کام کرنے سے معذرت کرلی۔
جیو نیوز کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے اپنے فیصلے کی تصدیق بھی کی ۔
جیو نیوز کی جانب سے ان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ بطور چیئرمین پی سی بی مزید کام نہیں کرنا چاہتے ؟ اس کے جواب میں چیئرمین پی سی بی نے جی کہہ کر جواب دیا۔
احسان مانی کا اس متعلق مزید کہنا تھا کہ تفصیلات وزیر اعظم ہاؤس سے آئیں گی ،میں نے بتا دیا جتنا مجھے بتانا تھا ۔
اس جواب کے بعد احسان مانی نے فون بند کر دیا۔
Comments are closed.