بدھ 9 ذوالحجہ 1444ھ28؍جون 2023ء

چیئرمین پی ٹی آئی ہر روز نئی اسٹوری گڑھتا ہے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی مایوس شخص ہے، جو ہر روز ایک نئی اسٹوری گڑھتا ہے۔

سیالکوٹ میں علامہ اقبال چوک پر دیوار شہدا کے افتتاح کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افرد کی شکلیں دیکھیں، وہ کون تھے؟

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنیں اور بھانجا شامل تھے، کیا چیئرمین پی ٹی آئی اس سے انکاری ہیں کہ یہ اس کے لوگ نہیں۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ آج بھی چیئرمین پی ٹی آئی مزاحمت کر رہے ہیں، اس سے بڑا بددیانت شخص کوئی نہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنیں، بھانجا اور دیگر لوگ کیا وہاں آئس کریم کھانے گئے ہوئے تھے؟ اب چیئرمین پی ٹی آئی کی بات پر لوگ اعتبار نہیں کر رہے۔

خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی مایوس شخص ہیں، روزانہ ایک نئی اسٹوری گڑھتے ہیں، انہوں نے لوگوں کو جھوٹ بول کر گمراہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وطن کی سالمیت قربانی مانگتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.