چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے سوال اٹھایا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں قید کے دنوں کی تلافی کون کرے گا ؟ چیئرمین پی ٹی آئی کے 25 دن قید کی تلافی کیا ہوگی۔
شعیب شاہین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوس ہے کہ انصاف کا قتل ہوا جو سب نے دیکھا، آج حق سچ اور آئین قانون کی فتح ہوئی ہے، پی ڈی ایم کی جماعتوں نے ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا۔
شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے کہا ہےحق سچ کی فتح ہوئی ہے، سیاسی جمہوری طاقتوں کو دوبارہ سوچنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ، آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہمایوں دلاور کا فیصلہ معطل کیا ہے، ہمایوں دلاور نے جلد بازی میں غلط فیصلہ دیا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا۔
شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے اٹک جیل جا رہے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ آج غریب عوام بجلی کے بل جمع نہیں کر پا رہے ہیں۔
Comments are closed.