پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین کے خلاف اسلام آباد میں درج 10 مقدمات کی سماعت منگل کو ضلع کچہری کے بجائے جوڈیشل کمپلیکس جی الیون میں ہوگی۔
چیف کمشنر اسلام آباد نے سماعت کے مقام کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
اس کے علاوہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف انسداد دہشت گردی عدالت میں تین مقدمات اور احتساب عدالت میں 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کے کیس کی سماعت بھی کل ہی ہوگی۔
بشریٰ بی بی کے خلاف بھی 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کی سماعت کل احتساب عدالت میں ہوگی۔
Comments are closed.