چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 9 ضمانتیں خارج کرنے کے فیصلوں کے خلاف درخواستیں کل سماعت کےلیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقرر کردی گئیں۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری سماعت کریں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی سیشن کورٹ سے 6 اینٹی ٹیررازم کورٹ (اے ٹی سی) سے 3 ضمانتیں خارج ہوئیں تھیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست میں فیصلے کالعدم قرار دینے اور گرفتاری سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے وکیل سلمان صفدر کے ذریعے ہائیکورٹ میں 9 درخواستیں دائر کیں اور ان میں مؤقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ نے میرٹ کو دیکھے بغیر ہی ضمانتیں عدم پیروی پر خارج کردیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کےلیے ٹرائل کورٹس کے فیصلے کالعدم قرار دیے جائیں۔ ٹرائل کورٹس کو دوبارہ کیسز سن کر میرٹ پر فیصلے کرنے کی ہدایت کی جائے اور ان 9 مقدمات میں پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے۔
Comments are closed.