
چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے ہر ہفتے بیٹوں سے بات کرانے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا گیا۔
دائر کی گئی درخواست میں کہا ہے کہ عدالت نے21 اکتوبر کو چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانےکا حکم دیا تھا، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرائی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کی طرح آج چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات نہیں کرائی جا رہی۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ ہر ہفتے کے روز چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے کا حکم دیا جائے، چیئرمین پی ٹی آئی کا اپنے بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان سے بات کرنا حق ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی جانب سے درخواست عدالتی عملے کو جمع کرا دی گئی ہے۔
درخواست آفیشل سیکریٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے عملے کو جمع کرائی گئی ہے۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدم دستیابی کے باعث درخواست پر کارروائی نہ ہو سکی۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی دستیابی پر درخواست پر فیصلہ کیا جائے گا۔
Comments are closed.