پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔
ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق توشہ خانہ مقدمے کے ذریعےنظامِ عدل کی پیشانی پر ایک اور سیاہ دھبّہ لگایا گیا اور تاریخ کے بدترین ٹرائل میں انصاف کے قتل کی کوشش کی گئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سیشن عدالت کا فیصلہ سیاسی انتقام اور سیاسی انجینئرنگ کی بدترین مثال ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.