چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کچہری میں 6 مقدمات کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرنے کی درخواست کردی گئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل گوہر علی خان نے چیف کمشنر آفس اسلام آباد کو خط ارسال کیا ہے۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے چیئرمین پی ٹی آئی کے کچہری میں 6 مقدمات کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرنے کی درخواست کی ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ کل چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 6 مقدمات کی سماعت کچہری میں مقرر ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ان مقدمات کی سماعت کو کچہری سے جوڈیشل کمپلیکس منتقل کر دیا جائے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قانونی ٹیم کو مقدمات کی منتقلی کی درخواست پر تاحال جواب موصول نہیں ہوا۔
Comments are closed.