جمعرات یکم؍محرم الحرام 1445ھ20؍جولائی 2023ء

چیئرمین پی ٹی آئی کی شعبدہ بازی اور ڈرامے بازی سامنے آچکی ہے، فروس عاشق اعوان

سیکریٹری اطلاعات استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سابق دور میں وزیراعظم ہاؤس میں سیاست دانوں کی بے توقیری کی گئی، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی شعبدہ بازی اور ڈرامے بازی سامنے آچکی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فروس عاشق اعوان نے کہا کہ اعظم خان کے بیان سے ڈھول کا پول کھل گیا ہے، یہ معاملہ چیئرمین پی ٹی آئی کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے، ماضی میں وزیراعظم ہاؤس کے در و دیوار اداروں کے خلاف استعمال ہوئے۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ اعظم خان کے بیان کے بعد سائفر کی حقیقت سب پر عیاں ہوچکی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے دور میں بیڈ گورننس عام تھی۔

رہنما استحکام پاکستان پارٹی نے کہا کہ اعظم خان اس وقت وزیراعظم کے کانوں میں زہر گھولتے اور سیاستدانوں سے متنفر کرواتے، اعظم خان کہتا تھا کہ عوامی نمائندے طاقتور نہیں ہونے چاہئیں۔ 

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ اعظم خان کا کردار پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.