استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی سزا معطلی کے فیصلے طنزیہ ردعمل دیدیا۔
ایک بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ امید ہے اب جسٹس عامر فاروق چیئرمین پی ٹی آئی اور کارکنان کی بدزبانی کا نشانہ نہیں بنیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کو گڈ تو سی یو کہہ کے اُن کے دل جیت لیے ہیں۔
آئی پی پی ترجمان نے مزید کہا کہ اُمید ہے چیئرمین پی ٹی آئی اور کارکنان اب جسٹس عامر فاروق کے احسان مند رہیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ آج فیصلے کے بعد جسٹس عامر فاروق پی ٹی آئی کے نزدیک اچھے اور دیانتدار جج قرار پائیں گے۔
Comments are closed.