اتوار 18محرم الحرام 1445ھ6؍اگست2023ء

چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا عالمی میڈیا کی زینت بن گئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو عدالت سے ملنے والی سزا بین الاقوامی میڈیا کی شہ سرخی بن گئی۔

امریکی ٹی وی سی این این نے لکھا کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم کو کرپشن کیس میں ملوث ہونے پر تین سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

برطانوی اخبار گارڈین نے لکھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کرپشن کی بنیاد پر پانچ سال کےلیے نااہل قرار دے دیے گئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل مینویل کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کا میڈیکل کیا جا رہا ہے۔

عرب اخبار گلف نیوز نے کہا کہ پولیس نے عدالتی فیصلے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو تین سال کے لیے گرفتار کر لیا۔

بی بی سی نے سابق وزیراعظم کی طرف سے کرپشن پر اپنی گرفتاری کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال کو خبروں کی زینت بنایا۔

 ڈی ڈبلیو، وائس آف امریکا، الجزیرہ اور واشنگٹن پوسٹ نے لکھا کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم کو کرپشن پر تین سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

کرکٹ ویب سائٹ  کرک انفو نے لکھا کہ ریاستی تحائف غیر قانونی طریقے سے فروخت کرنے پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کو گرفتار کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی سیشن عدالت کی جانب سے 3 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو لاہور سے گرفتار کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.