پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر التوا مایوس کن ہے، انصاف میں تاخیر انصاف کے قتل کے برابر ہے۔
تحریک انصاف کور کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اٹک جیل میں قید سابق وزیر اعظم کے بنیادی حقوق مسلسل غصب کیے جا رہے ہیں۔
پی ٹی آئی کور کمیٹی نے یہ بھی کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کا سربراہ ریاست سے ملاقات سے انکار دستور پر سنگین حملہ ہے، آئین صدر مملکت کو عام انتخابات کی تاریخ کے تعیّن کا اختیار دیتا ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر 90 روز میں انتخابات کروانے سے گریز کی سازش کے مرکزی کردار ہیں۔
Comments are closed.