چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سپریم کورٹ میں بیان حلفی جمع کرا دیا۔
بشریٰ بی بی نے بیان حلفی میں کہا ہے کہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے، شوہر کا وزن بھی کم ہوگیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی خراب حالت کا سپریم کورٹ فوری نوٹس لے۔
سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے بیان حلفی میں بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ کئی مشکلات اور مسائل کے بعد 22 اگست کو اٹک جیل میں ملاقات کی اجازت ملی۔
بیان حلفی میں بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے بازوؤں کے پٹھے بھی بہت کمزور ہوچکے ہیں جو 70 سال کی عمر میں خطرناک ہے، اس سے جان کو خطرہ لاحق ہے۔
انہوں نے اپنے بیان حلفی میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ملک کے لیے کسی بھی سختی اور قربانی کو جھیلنے کے لیے تیار ہوں۔
سپریم کورٹ میں بشریٰ بی بی کی جانب سے بیان حلفی حامد خان ایڈووکیٹ نے جمع کرایا۔
بشریٰ بی بی کا بیان حلفی سویلین کے فوجی ٹرائل کے خلاف درخواستوں کے کیس میں جمع کرایا گیا ہے۔
Comments are closed.