پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے وکیل انتظار پنجوتھا کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جان کوخطرہ ہے لیکن انتظامیہ اور عدالت کی جانب سے کوئی تسلی نہیں کروا رہا۔
اپنے بیان میں انتظار پنجوتھا نے کہا کہ کوئی نہیں بتا رہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جان کی حفاظت کیلئے کیا اقدامات کیے ہیں؟
انتظار پنجوتھا نے مزید کہا کہ ہم نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی کی جان کو خطرہ ہے لیکن درخواست 3 ہفتے مقرر نہیں ہوتی، چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست مقرر ہو بھی جائے تو جواب نہیں آتا۔
وکیل پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل سیکیورٹی کیس مزید ایک ہفتہ کے لیے ملتوی کر دیا۔
Comments are closed.