اسلام آباد ہائی کورٹ کے بعد سپریم کورٹ نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس کا ٹرائل روکنے کی درخواست مسترد کر دی۔
جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس میں کہا ہے کہ توشہ خانے کا ٹرائل تو حتمی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔
جسٹس یحییٰ آفریدی نے قرار دیا کہ عدالت ٹرائل کورٹ کے معاملے میں مداخلت نہیں کرے گی۔
سابق وزیرِ اعظم کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ ہائی کورٹ میں اختیارِ سماعت اور توشہ خانہ کیس ٹرانسفر کی درخواستیں زیرِ سماعت ہیں۔
جسٹس آفریدی نے خواجہ حارث سے کہا کہ ہائی کورٹ سے کہتے ہیں کہ وہ آپ کی زیرِ التواء درخواستوں کو اکٹھا سُن لے۔
Comments are closed.