جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ کیخلاف ن لیگ نے نیا سلسلہ شروع کیا ہے، شیر افضل مروت

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ کے خلاف مسلم لیگ ن نے نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  شیر افضل مروت نے کہا کہ نواز شریف کے پاکستان پہنچنے پر ان سے مدبرانہ کردار کی توقع تھی، نواز شریف اعلان کرتے پاکستان مزید سیاسی بےامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

 شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ کم از کم الیکشن کے دوران بہتر رویے کا مظاہرہ کرنا چاہیے، پوری پارٹی کو 9 مئی کے معاملے میں الجھایا ہوا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ جے یو آئی ف کے داؤد خٹک نے پی ٹی آئی میں غیر مشروط شمولیت اختیار کی ہے، آئندہ پیر کو مزید سیاسی شخصیات کی پی ٹی آئی میں شمولیت ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.