اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا کی جانب سے سابق وزیراعظم کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔
نعیم پنجوتھا کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں اے کلاس فراہم کی جائے،چیئرمین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کو جیل میں ملاقات کی اجازت دی جائے۔
درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ذاتی معالج، اہلخانہ اور پارٹی کے سینئر قائدین سے بھی ملاقات کی اجازت دی جائے۔
یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو دو روز قبل توشہ خانہ کیس میں 3 سال قید کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہوئی تھی، عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد سابق وزیراعظم کو لاہور سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔
Comments are closed.