پیر 19؍محرم الحرام 1445ھ7؍اگست2023ء

چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کیلئے عدالت میں درخواست دائر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین نے اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ 

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں اے کلاس فراہم کی جائے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کو جیل میں ملاقات کی اجازت دی جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا ہے کہ جیل انتظامیہ نے سابق وزیراعظم سے ملاقات کرانے سے انکار کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ ذاتی معالج، اہل خانہ اور پارٹی کے سینئر قائدین سے بھی ملاقات کی اجازت دی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا تھا کہ جیل انتظامیہ نے سابق وزیرِ اعظم سے ملاقات کرانے سے انکار کر دیا۔

نعیم پنجوتھا نے کہا تھا کہ جیل انتظامیہ نے کہا پاور آف اٹارنی کے لیے پیر کو رابطہ کریں، چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے اٹارنی اور دیگر دستاویزات پر دستخط کرانی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.