چیئرمین پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے سیشن کورٹ کے فیصلے پر کہا ہے کہ جو ہوا وہ مکافاتِ عمل ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران ریحام خان نے کہا کہ یہ وہی لوگ ہیں جو نواز شریف کی نااہلی پر تالیاں بجا رہے تھے اور ملک دشمنی کے نعرے لگا رہے تھے۔
ریحام خان نے کہا کہ میں نے متعدد انٹرویوز میں بتایا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد یہ شخص جو کرے گا وہ پوری دنیا دیکھے گی، میں نے خبر دیکھی تو پتہ چلا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر ایک لاکھ جرمانہ ہوا ہے جسے سن کر مجھے کافی حیرانی ہوئی۔
علاوہ ازیں ریحام خان نے اٹک جیل سے متعلق ٹوئٹ بھی کی جس میں انہوں نے لکھا کہ اٹک جیل کو برطانوی حکمرانوں نے بغاوت میں ملوث لوگوں کو قید کرنے کے لیے بطور استعمال کیا تھا۔
گزشتہ روز ریحام خان نے ایک علاقے کی پُرامن ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ملک کے کسی بھی حصے سے ابھی تک احتجاج کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
Comments are closed.