اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی جیل میں سماعت کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی ہے۔
چیف جسٹس عامر فاروق درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت کر رہے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے عدالت منتقلی کے وزارتِ قانون کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کر رکھا ہے۔
عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ ہماری درخواست پر رجسٹرار آفس نے دو اعتراضات عائد کیے ہیں، اعتراض ہے کہ ہم نے ایک ہی درخواست میں ایک سے زیادہ استدعا کی ہیں۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ اِس سے کیا فرق پڑتا ہے؟ میں اعتراضات دور کر دیتا ہوں، آپ میرٹ پر دلائل دیں۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا عدالت کا وینیو تبدیل کیا گیا ہے؟
Comments are closed.