جمعرات یکم؍محرم الحرام 1445ھ20؍جولائی 2023ء

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر تحقیقات پر حکمِ امتناع ختم

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر تحقیقات پر حکمِ امتناع ختم کر دیا۔

عدالتِ عالیہ کے جسٹس علی باقر نجفی نے وفاقی حکومت کی متفرق درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر پر ایف آئی اے کی انکوائری کے معاملے پر وفاقی حکومت کی حکمِ امتناع ختم کرانے کی متفرق درخواست منظور کر لی۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے تحقیقات میں طلبی کا نوٹس چیلنج کر دیا۔

عدالتِ عالیہ نے سائفر تحقیقات پر جاری حکمِ امتناع واپس لے لیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد ایف آئی اے کو سائفر کے معاملے پر تحقیقات کی اجازت مل گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کے خلاف سائفر تحقیقات روکنے پر وفاقی حکومت کی متفرق درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.