
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت 11 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔
اسلام آباد میں اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے، ان کے معاون وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس کی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف پیش ہوئے۔
اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی کی جانب سے آج درخواست بریت پر دلائل نہیں دیے جاسکے، جس پر عدالت نے اسپیشل پراسیکیوٹر سے11 نومبر کو درخواست بریت پر دلائل طلب کرلیے۔
Comments are closed.