چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے کہا ہے کہ کل عمران خان کو عدالت میں پیش کیا جارہا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت میں پیشی کے معاملے پر خالد یوسف چوہدری نے جیو نیوز سے گفتگو کی۔
عمران خان کے وکیل نے کہا کہ ہمارا شروع سے مطالبہ رہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے کیس کا اوپن ٹرائل ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ کھلی عدالت میں کیس چلنا چاہیے، جہاں میڈیا اور وکلا ہوں۔
خالد یوسف چوہدری نے مزید کہا کہ جیل حکام کی ذمے داری ہے کہ ہرحال میں چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کیا جائے۔
اُن کا کہنا تھا کہ حاضری کے سوا کوئی بھی آپشن موجود نہیں ہے، چیئرمین تحریک انصاف کو عدالت میں پیش نہ کیا تو یہ توہین عدالت ہو گی۔
Comments are closed.