الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی عہدے سے ہٹانے سے متعلق باقاعدہ سماعت کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کے لیے درخواست دائر ہوئی تو اس پر بھی سماعت ہو سکتی ہے۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق مکمل طریقہ کار پر عمل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی سیشن عدالت کی جانب سے 3 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
فیملی ذرائع کے مطابق پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور سے ان کی رہائش گاہ زمان پارک سے گرفتار کیا ہے۔
Comments are closed.