چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو 3 سال کی سزا ہوئی ہے، انہیں نااہل نہیں کیا گیا۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے بھی کہہ دیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نااہل نہیں ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر ظفر اللّٰہ نے کہا کہ قانونی طور پر چیئرمین تحریک انصاف کی 3 سال کی سزا کے خلاف اگر اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل کی جائے تو یہ معطل ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب پلڈاٹ کے صدر احمد بلال محبوب نے کہا کہ تحریک انصاف کے ووٹ بینک میں اضافہ ہوا ہے۔
Comments are closed.