وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو ثاقب نثار جیسے ججز کی تلاش ہے، جو ان کیلئے غیر قانونی فیصلے دے سکیں۔
اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے خلاف درخواست واضح طور پر بتا رہی ہے کہ کپتان کھیل جیتنے کیلئے صرف اپنے امپائرز ہی چاہتا ہے۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ غیر قانونی فیصلوں کے بدلے ایسے ججوں کو بطور رشوت پی ٹی آئی کے ٹکٹ مل سکتے ہيں۔
Comments are closed.