چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو الیکشن کمیشن کے وکلاء کے عدم اعتراض پر توشہ خانہ کیس میں آج کی حاضری سے استثنیٰ مل گیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی، جس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا۔
جج ہمایوں دلاور نے 2 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں لکھا کہ الیکشن کمیشن کے وکلاء نے صرف آج درخواست پر استثنیٰ پر اعتراض نہیں کیا ہے۔
عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی صرف آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جاتی ہے، وہ کل نہ آئے تو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے۔
عدالتی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل گوہر علی خان نے اپنے موکل کی طرف سے سیکشن 324 کا سوالنامہ وصول کرلیا ہے۔
عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں گوہر علی خان کو کل چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ وہ سکیشن 342 کے بیان کےلیے کل 11 بجے عدالت میں پیش ہوں۔
Comments are closed.