سیکرٹ ایکٹ عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات کرنے کی اجازت دے دی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے وکیل عمیر نیازی، شیراز احمد کے ذریعے اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلیفون پر بات کرنے کی درخواست دائر کی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلیفون یا واٹس ایپ پر بات کرنا چاہتا ہوں۔
سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کر لی۔
جج ابوالحسنات نے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کو والد سے بیٹوں کی ٹیلیفون پر بات کرانے کے انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی۔
Comments are closed.