پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین کو اٹک جیل منتقل کردیا گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو 6 بج کر 50 منٹ پر اٹک جیل منتقل کیا گیا، جہاں جیل مینویل کے مطابق ان کا میڈیکل کیا گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد زمان پارک لاہور سے گرفتار کیا، جس کے بعد وفاقی پولیس نے سابق وزیراعظم کو اسلام آباد پہنچایا تھا۔
اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو تین سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
گرفتاری کے بعد اسلام آباد پولیس چیئرمین پی ٹی آئی کو براستہ موٹر وے اسلام آباد لے کر روانہ ہوئی، اس سے پہلے چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتاری کے بعد لاہور ایئرپورٹ منتقل کیا گیا تھا مگر موسم کی خرابی کی وجہ سے انہیں بائی روڈ ہی اسلام آباد لے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی سیشن عدالت کی جانب سے 3 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔
Comments are closed.