پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کے وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم کو انصاف نہ دینا، درخواست ضمانت پر سماعت نہ کرنا ظلم ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز جج ابوالحسنات ذوالقرنین ریمانڈ دینے آگئے لیکن آج چھٹی پر چلے گئے۔
نعیم پنجوتھا کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ سے استدعا ہے پروڈکشن آرڈر جاری کر کے چیئرمین پی ٹی آئی کو طلب کیا جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک بیان میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان قانونی امور نعیم پنجوتھا نے بتایا تھا کہ سابق وزیرِ اعظم کوئی ڈیل یا سمجھوتا نہیں کر رہے ہیں۔
نعیم پنجوتھا نے کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے بیرون ملک جانے، کسی ڈیل یا سمجھوتے کی تردید کی ہے۔
Comments are closed.