تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن سے باہر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ دوسری طرف نواز شریف کو ریلیف اور پروٹوکول دیا جا رہا ہے۔
اسد قیصر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن نے پی ٹی آئی کے بغیر الیکشن کو بے معنی قرار دے دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شیری رحمٰن کے بیان کی تعریف کرتے ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.