چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے گزشتہ روز کے فیصلے پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے عمیر نیازی کو سپریم کورٹ کے نوٹس کو انصاف کی راہ میں رکاوٹ قرار دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ فقط الیکشن کا ہونا مقصد نہیں، اگر الیکشن فری اینڈ فیئر نہ ہوں، سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام ہے لیکن ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ پی ٹی آئی کی درخواستوں کو بھی سنا جائے، توہینِ عدالت کے نوٹس ہوں گے تو کوئی بھی صاف و شفاف الیکشنز کے لیے عدالت نہیں جائے گا۔
ایک سوال کے جواب میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرے گی، پی ٹی آئی نے ہمیشہ جمہوریت ڈی ریل ہونے سے بچانے کی کوشش کی۔
ان کا کہنا ہے کہ کل سپریم کورٹ میں ہمارا کوئی وکیل پیش نہیں ہوا، شفاف انتخابات کے لیے آر اوز کا ہونا شفاف الیکشن کی عکاسی نہیں کرتا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کو کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا جا سکتا، ہماری پٹیشن تھی کہ ریٹرننگ افسران کو عدلیہ سے لیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بوگس کیسز کے ذریعے جسمانی ریمانڈ لینے کی کوشش کی جا رہی ہے، یہ سب کچھ سیاسی انتقام کے لیے کیا جا رہا ہے، جیل ٹرائل ہو ہی نہیں سکتا۔
بیرسٹر گوہر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایسے ٹرائل بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
Comments are closed.