چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے ترجمان قانونی امور نعیم پنجوتھا نے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم کوئی ڈیل یا سمجھوتا نہیں کر رہے ہیں۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں نعیم پنجوتھا نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے بیرون ملک جانے، کسی ڈیل یا سمجھوتے کی تردید کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے حوالے سے مسلسل افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔
عمران خان کے ترجمان قانونی امور نے مزید کہا کہ کسی کا چیئرمین پی ٹی آئی سے ملنا یا بشریٰ بی بی کے ذریعے پیغام پہنچانا افواہ ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین رخصت سے واپس آگئے ہیں۔
نعیم پنجوتھا نے یہ بھی کہا کہ پر امید ہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر کل سماعت ہوگی۔
Comments are closed.