پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کو انتخابی مہم کے حوالے سے اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں کنونشنز کی ذمہ داری شیر افضل مروت کو دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات میں اہم معاملات پر گفتگو ہوئی ہے، انتخابی مہم کیلئے جلسے، کنونشن اور انتخابی ریلیوں سے متعلق بھی بات ہوئی ہے۔
علی ظفر نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی بات ہوئی ہے، انٹرا پارٹی انتخابات رواں ہفتے یا اگلے ہفتے میں منعقد ہوں گے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ انٹراپارٹی انتخابات کرکے الیکشن کمیشن کے غیرقانونی اور غیرآئینی اعتراضات دور کریں گے۔
Comments are closed.