پیر5؍محرم الحرام 1445ھ24؍جولائی 2023ء

چیئرمین پی ٹی آئی نے سیاسی مفاد اور سیاست کے لیے سائفر کا استعمال کیا، طلال چوہدری

طلال چوہدری نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سیاسی مفاد اور سیاست کے لیے سائفر کا استعمال کیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما نے کہا کہ توشہ خانہ کیس مسلسل التوا کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو آگ لگا دی گئی، کوئی پوچھنے والا نہیں، 9 مئی کو حملہ کرنے والے کون تھے؟ 9 مئی کے واقعات کا مرکزی ملزم چیئرمین پی ٹی آئی ہے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ قومی مفاد کو نقصان پہنچانے والے لاڈلے سے پوچھا نہیں جاتا؟ جس جس نے چیئرمین پی ٹی آئی پر احسان کیا، انہوں نے اسی کو ڈنگ مارا۔

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سائفر معاملے پر بات چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی تک جا سکتی ہے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ ابھی تو چیئرمین پی ٹی آئی کہہ رہے ہیں کہ اعظم خان دیانت دار ہیں، کچھ دن بعد یہ کہیں گے کہ مجھے تو سیکریٹری بھی اچھا نہیں ملا تھا۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ اگر اس شخص کو نہیں پوچھنا تو آرٹیکل 6 کو ختم کردیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.