جمعرات 22؍محرم الحرام 1445ھ10؍اگست 2023ء

چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا جائے نماز بچھانے کی بھی جگہ نہیں، نعیم پنجوتھا

اٹک جیل میں قید چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کرنے والے ان کے وکیل اور مشیر برائے قانونی امور نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ نماز پڑھنے کیلئے جائے نماز بچھانے کی بھی جگہ نہیں ہے۔

 جیو نیوز کے پروگرام’’آج شاہ زیب خانزادہ کےساتھ ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے  نعیم پنجوتھا نے کہا کہ ایک گھنٹے کے انتظار کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی گئی، آج ہمارا وقت ضائع کیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ جیل میں کیڑے ہوتے ہیں، مکھیاں ہوتی ہیں۔

وکیل نعیم حیدر نے کہا کہ ہائیکورٹ اورسپریم کورٹ کے وکالت نامے پر دستخط کروادیے ہیں کل پٹیشن دائر کریں گے۔

 نعیم پنجوتھا نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نےکہا کہ میں آزادی کی جنگ لڑ رہا ہوں، اس طرح سے انہیں نہیں توڑا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو نہیں پتا تھا کہ ہم نے ہائیکورٹ میں درخواست دی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نےایک بار بھی نہیں کہا مجھے کب باہر لے کر جاؤ گے، کب ضمانت ہوگی۔

نعیم پنجوتھا نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے پوچھا کہ لوگ کیسے ہیں، گرفتاریوں پر کیا صورتحال ہے، ورکرز کا کیا حال ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ورکرز کو چھڑوانے کیلئے کام کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.