وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اقتدار کے لیے قومی سلامتی اور تعلقات کو داؤ پر لگادیا، ان کے خلاف خلاف سخت سے سخت کارروائی ہونی چاہیے۔
سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی پہلے روز سے کہہ رہی تھی کہ سائفر پر ایک ڈراما کیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں سندھ حکومت لوگوں کو گھر کے مالکانہ حقوق دے رہی ہے۔ مکانات اور نوکریوں کے وعدے چیئرمین پی ٹی آئی نے کئے لیکن وہ کچھ نہ دے سکے۔
Comments are closed.