جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد وکلاء کی گفتگو میں تضاد

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات کے بعد وکلاء  کی گفتگو میں تضاد سامنے آیا ہے۔

نعیم پنجوتھا اور لطیف کھوسہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی چیئرمین برقرار رکھنے کا اعلان کیا جبکہ سینیٹر علی ظفر نے بیرسٹر گوہر کی پارٹی چیئرمین نامزدگی کا اعلان کیا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جب تک چیئرمین پی ٹی آئی با عزت واپس نہیں آجاتے ذمہ داری نبھاؤں گا۔

شیر افضل مروت کی جانب سے نیا چیئرمین لانے کا دعویٰ کیا گیا تھا، پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے شیر افضل مروت کے دعوے کی تردید کی گئی۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ہی پارٹی چیئرمین ہوں گے وہ ہی انٹرا پارٹی انتخابات میں حصہ لیں گے۔

سینیٹر علی ظفر نے لطیف کھوسہ کے بیان سے دوری اختیار کرلی۔ ان کا کہنا ہے کہ  لطیف کھوسہ کا بیان صحیح نہیں وہ ان کی ذاتی رائے ہے۔

 چیئرمین پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم پنجوتھا نے لطیف کھوسہ کے بیان کی حمایت کی۔

انتظار حسین پنجوتھا نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے فیصلے سے وکلاء کی بجائے کور کمیٹی آگاہ کرے گی، چیئرمین پی ٹی آئی کا پیغام ہے کور کمیٹی کا جاری اعلامیہ ہی حتمی اعلان ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.