چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے سابق خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل پہنچ گئیں۔
ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے بشریٰ بی بی کے ہمراہ چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنیں بھی موجود تھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی ملاقات کے دوران مقدمات اور موجودہ سیاسی حالات سے پی ٹی آئی چیئرمین کو آگاہ کریں گی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ بشریٰ بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کو چیئرمین پی ٹی آئی سے 2 بجے کے بعد ملنے دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ جیل انتظامیہ نے بشریٰ بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کو منگل اور جمعرات کے دن دوپہر 2 بجے کے بعد ملاقات کی اجازت دے رکھی ہے۔
Comments are closed.