جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

چیئرمین پی ٹی آئی دن میں وزیراعظم، رات میں مرید بن جاتے تھے، فردوس اعوان

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دن میں وزیراعظم اور رات کو مرید بن جاتے تھے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس اعوان کا کہنا تھا کہ ہم تھانے اور کچہری کی سیاست کو ختم کرنے آئے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم ورکرز کنونشنز کا سلسلہ اور سیاسی رابطہ مہم شروع کرچکے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی نے اپنی سیاسی موت کو دعوت دی۔ 

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی دن میں وزیراعظم اور رات کو مرید کا روپ دھار لیتے تھے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ صبح پارٹی مؤقف میڈیا میں بتاتے تو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.