چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنگز نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں بیرسٹر علی ظفر اور مرکزی سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن بھی شریک تھے۔
اس موقع پر سینئر آسٹریلوی سفارت کار میری رابرٹسن بھی موجود تھیں۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال، دو طرفہ امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان میں عام انتخابات کے ماحول اور سیاسی جماعتوں کیلئے انتخاب میں شرکت کے مواقع پر بھی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں انتخابات کے ملکی ترقی و خوشحالی پر اثرات پر بھی گفتگو کی گئی۔
دریں اثنا پی ٹی آئی کے اعلامیہ کے مطابق تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات بھی زیر بحث آئے۔ ”بلّے“ کےانتخابی نشان کےحوالے سے الیکشن کمیشن میں جاری کارروائی بھی زیر بحث آئی۔
اعلامیہ کے مطابق انسانی حقوق کی پامالیوں، خواتین سیاسی کارکنان کے خلاف ماورائے آئین اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔
Comments are closed.