مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی خود موروثی سیاست پر تنقید کرتے تھے، وہ اپنی سیٹ پر اپنی اہلیہ اور بہن کو بٹھانا چاہتے ہیں۔
ایک بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے دہرے معیار سامنے آ چکے ہیں، ان کو کوئی نظر نہیں آیا تو انہوں نے گوہر خان کو نامزد کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی تو کہتے تھے کہ ان کے اہلِ خانہ کا سیاست سے لینا دینا نہیں، ہر آنے والے دن میں ان کا دہرا معیار سامنے آ رہا ہے۔
طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ اور بہنیں ان کے کیس اس لیے لڑ رہی ہیں کہ وہ عہدے پر قبضہ کر سکیں، یہ موروثی سیاست کا لیکچر دیتے تھے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کہتے تھے کہ میرٹ پر لوگوں کو لگائیں، خود موروثی یا بزدار ڈھونڈ رہے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ آڈیو چیئرمین پی ٹی آئی کی موروثی سیاست اور دہرے معیار کی مثال ہے۔
Comments are closed.