اسلام آباد کی مقامی عدالت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس پر 28 اکتوبر کو دلائل طلب کرلیے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں اسپیشل پراسیکیوٹر نے غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت جلد مقرر کرنے کی درخواست دائر کی۔
درخواست میں کہا گیا کہ غیر شرعی نکاح کیس کو خارج کرنے کی اپیل پر سماعت 4 نومبر کو مقرر ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے غیر شرعی نکاح کا کیس ارجنٹ نوعیت کا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ کیس کی سماعت جلد مقرر نہ ہوئی تو درخواست گزار کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا، اسے جلد از جلد مقرر کیا جائے۔
سول جج قدرت اللّٰہ نے جلد سماعت مقرر کرنے کی درخواست پر وکیل صفائی کو نوٹس جاری کردیے اور وکیل شیر افضل مروت سے 28 اکتوبر کو دلائل طلب کیے ہیں۔
Comments are closed.