پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین کے لیے ذکاء اشرف اور مصطفیٰ رمدے کا نام بھجوائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف آج پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے لیے 2 ناموں کی منظوری دیں گے۔
وزیرِ اعظم کے دو ناموں کے ساتھ بورڈ آف گورنرز کی تعداد 10 ہو جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 ڈپارٹمنٹ اور 4 ایسوسی ایشن کے ممبران بورڈ آف گورنرز میں شامل ہوں گے۔
وزیرِ اعظم کی طرف سے 2 نامزدگیوں کے بعد چیئرمین پی سی بی کا الیکشن ہو گا۔
چیف الیکشن کمشنر پی سی بی انتخاب کا شیڈول جاری کریں گے، رواں ہفتے ہی چیئرمین پی سی بی کا الیکشن ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع نے کہا ہے کہ چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کا 21 جون کو وقت ختم ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی چیئرمین کرکٹ بورڈ کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں نجم سیٹھی نے کہا کہ میں شہباز شریف اور آصف زرداری کے درمیان تنازع کا سبب نہیں بننا چاہتا۔
Comments are closed.