بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چیئرمین پی سی بی کا کراچی اور لاہور میں ڈراپ اِن پچز لگانے کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجا نے کراچی اور لاہور میں ڈراپ اِن پچز لگانے کا اعلان کردیا۔ 

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن سیون کی ڈرافٹنگ کی تقریب کا آغاز ہوگیا ہے، فرنچائز کے آفیشلز اور کھلاڑی بھی تقریب میں شرکت کر رہے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن کے لیے کھلاڑیوں کے ڈرافٹنگ کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بین نے کہا کہ کرکٹ کی بہتری کے لیے پچز کا بہتر ہونا ضروری ہے۔

چیئرمین پی سی بی نےکہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں پچز مایوس کن رہی ہیں، پچز اچھی نہیں ہوں گی تو باہر نہیں جیت سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ڈراپ ان پچز کا آئیڈیا پورا ہونے جا رہا ہے،  کراچی اور لاہور میں 37 کروڑ روپے کی مالیت سے دو پچزنصب ہوں گی۔

رمیز راجا نے کہا کہ ہمارے سسٹم کا ٹیلنٹ فرنچائزز کی وجہ سے اوپر جا سکتا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے جو بات ہوئی وہ سب کے سامنے نہیں بتاسکتا

انہوں نے پی ایس ایل سے متعلق کہا کہ پی ایس ایل کو ہر سال بڑے سے بڑا ایونٹ بنانے کی کوشش کریں گے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ اگلے سال اکتوبر میں انڈر 19 لیگ لانچ کریں گے، ویمن لیگ بھی اگلے سال شروع ہو جائے گی۔

کرکٹ لیگز سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ لیگز ہمیشہ لوکل پلیئرز سے بنتی ہیں، غیر ملکی کھلاڑی اس میں تڑکا لگانے آتے ہیں۔

اپنی پسندیدہ ٹیم کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں لاہور قلندرز کی ٹیم ہمیشہ اچھی لگتی ہے۔

رمیز رجا نے مزید کہا کہ کھلاڑی کی کیٹیگری آگے پیچھے ہونے سے غم و غصہ ہوتا ہے، لیکن سات سال پہلے والا ہیرو اب تو ہیرو نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے یہ بھی واضح کر دیا کہ پی ایس ایل کو الگ کرنے پر کام ہوگا، ابھی چھ ٹیموں میں انرجی لانا ہے پھر ساتویں ٹیم کا دیکھیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.