پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے پاکستان کی میزبانی میں ایشیا کپ 2023 کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کردیا۔
پی سی بی کے مطابق افتتاحی میچ پاکستان اور نیپال کے درمیان 30 اگست کو ملتان میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان 4 میچوں کی میزبانی کرے گا جس میں ایک سپر فور مرحلے کا میچ بھی شامل ہے۔ ملتان میں ایک اور لاہور میں 3 میچز کھیلے جائیں گے۔
پی سی بی کے مطابق سری لنکا 9 میچز کی میزبانی کرے گا جن میں سے کینڈی میں تین اور کولمبو میں 6 میچز کھیلے جائیں گے۔
Comments are closed.