چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا آج انگلینڈ روانہ ہوں گے۔ وہ ایم سی سی کرکٹ کمیٹی اور آئی سی سی کے اجلاسوں میں شریک ہوں گے۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی اور انگلینڈ ٹیم کے کوچ برینڈن میکلم بھی کمیٹی کے ممبر ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اجلاس میں فیوچر ٹور پروگرام کے حوالے سے بات چیت ہو گی۔
ذرائع کے مطابق بھارتی لیگ کی ونڈو بڑھانے پر بات ہونے کی صورت میں پاکستان تحفظات کا اظہار کرے گا، اجلاس میں رمیز راجا چار ملکی ٹورنامنٹ کی تجویز کو مزید آگے بڑھائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تین ملکی ٹورنامنٹس کے انعقاد کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی مختلف بورڈز سے گفتگو کریں گے۔
رمیز راجا انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے بورڈز سے دورہ پاکستان کے حوالے سے پیش رفت پر بھی بات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق رمیز راجا کی اجلاس کی سائیڈلائنز پر سابق کرکٹرز سے بات چیت ہو گی۔
Comments are closed.