چیئرمین نیپرا نے اراکین اتھارٹی کے ہمراہ ضلع ٹھٹھہ میں ونڈ کوریڈور کا دورہ کیا۔
اعلامیہ نیپرا کے مطابق دورے کا مقصد ونڈ پاور پراجیکٹس کی کارکردگی اور بجلی کی ترسیل چیک کرنا تھا۔
اعلامیہ میں بتایا گیا کہ نیپرا اتھارٹی نے مقامی کمیونٹی میں پانی کے پمپ، سلائی مشینیں اور سولر کٹس تقسیم کیں۔
نیپرا اتھارٹی نے خواتین کے لیے ووکیشنل تربیتی سینٹر اور جدید کمیونٹی اسپتال کا افتتاح بھی کیا۔
اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے متعلقہ پاور پلانٹس کے سی ایس آر اقدامات کو سراہا۔
Comments are closed.