dailydot hookup app hookup Middle Island california hookup bar asian girls hookup Blooming Grove best really free hookup sites office hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چیئرمین نیب کی توسیع غیر قانونی ہے: مریم نواز

مسلم لیگ نون کی نائب صدر، سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کو توسیع دینا غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کی نائب صدر، سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ امید ہے کہ چیئرمین نیب کی توسیع عدالت سے مسترد ہوجائے گی اور عدالت سے انصاف ملے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ پاناما کیس کی وجہ سے میرے والد اور میں جیل میں رہے، 2018ء کا الیکشن چوری کیا گیا، پارٹی رہنماؤں پر مقدمے بنائے گئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ نون کی رہنما، سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کالعدم کرنے کی متفرق درخواست پر اعتراض عائد کر دیا۔

مریم نواز نے کہا کہ ہمارے کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہوئی، پنڈورا پیپرز اور دیگر اسکینڈلز پر جے آئی ٹی کہاں ہے؟

انہوں نے سوال کیا کہ وزیرِ اعظم عمران خان بتائیں کہ انہوں نے کون سے تحفے لے کر اپنی جیب میں ڈالے ہیں۔

نون لیگ کی نائب صدر نے یہ سوال بھی کیا کہ جس انسپیکشن کمیشن کو وزیرِ اعظم عمران خان چلا رہے ہیں وہ ان کے اے ٹی ایم کے خلاف کارروائی کرے گے؟

مسلم لیگ نون کی رہنما، سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کے لیے دائر کی گئی درخواست میں سابق جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے انکشافات کی روشنی میں بریت کی استدعا کر دی۔

مریم نواز سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا شہباز شریف اس درخواست میں آپ کے ساتھ ہیں؟

جس پر مریم نواز نے جواب دیا کہ آپ مجھ سے میری بات کریں، جماعت کو بیچ میں نہ لائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.